سارہ خان نے بھی ٹک ٹاک میں انٹری دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 نومبر 2020
ٹک ٹاک سے نفرت کرتی تھی لیکن اب اچانک پیار ہوگیا، سارہ خان فوٹوفائل

ٹک ٹاک سے نفرت کرتی تھی لیکن اب اچانک پیار ہوگیا، سارہ خان فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی  جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں اور ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا ’’میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں‘‘۔

سارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور  کمنٹ میں لکھا’’کیا‘‘ ؟

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں؟

اپنے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ’’اچانک پیار ہوگیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیزاوریاسرحسین کا فہد مصطفیٰ کوٹک ٹاک پرجواب

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین بھی ٹک ٹاک پر ہیں۔ تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں جن میں فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور  بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔