پاکستان نے مجھے بے پناہ عزت سے نوازا ہے، گلوکارعالمگیر

شوبز رپورٹر  بدھ 25 دسمبر 2013
میڈم کادیوانہ ہوں آج بھی جب کبھی انکاکوئی گیت یاغزل سنتاہوں تولطف اندوزہوتاہوں۔ فوٹو: فائل

میڈم کادیوانہ ہوں آج بھی جب کبھی انکاکوئی گیت یاغزل سنتاہوں تولطف اندوزہوتاہوں۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلوکار عالمگیر نے کہاہے کہ پاکستان نے مجھے بے پناہ عزت سے نوازا ہے میں اپنا ماضی کبھی نہیں بھول سکتا میں نے جوکچھ بھی خواب کی صورت میں دیکھاتھا اسے پایا ہے 20 سال بعد پاکستان آکر جو عزت ملی میں نے کبھی سوچابھی نہیں تھا۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے اپنی رہائشگاہ پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عالمگیر کا کہنا تھا کہ میں نے جب میوزک انڈسٹری میں قدم رکھاتو مہدی حسن، احمد رشدی،رونالیلا،میڈم نورجہاں جیسے عظیم گلوکار راج کررہے تھے مجھے شروع میں ایسالگتاتھاکہ میں ان کے درمیان کام نہیں کرسکوں گا مگر اپنے مختلف اندازسے موسیقی کا آغاز کیا خدا نے مجھے بے پناہ عزت سے نوازا۔

 photo 5_zps10266ebc.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ میڈم نورجہاں ،عاطف اسلم، کشور کمارکوخدا نے جوگلا بخشا وہ دوسرے گلوکاروں کے حصے میں نہیں آیا میں میڈم کادیوانہ ہوں آج بھی جب کبھی انکاکوئی گیت یاغزل سنتاہوں تولطف اندوزہوتا ہوں ایک سوال کے جواب میں عالمگیرکاکہنا تھا کہ نئے گلوکارشہرت حاصل کرنے پرزیادہ توجہ دے رہے ہیں انھیں چاہیے کہ کلاسیکل موسیقی کو سمجھیں اوراسکی تربیت حاصل کریں کیونکہ اسی نے باقی رہناہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔