ہمیں ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے، ندیم

کلچرل رپورٹر  بدھ 25 دسمبر 2013
پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک دن اس مقام تک لے آئیں گے جو اس کا حق ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک دن اس مقام تک لے آئیں گے جو اس کا حق ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار ندیم نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھنے کے بجائے ہمیں اپنے مستقبل پر توجہ دینی چاہیے جو مشکل وقت گزر گیاوہ بہت مشکل دور تھا۔

اس موقع پر بھی اگر کچھ لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کو جاری رکھا کہ وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک دن اس مقام تک لے آئیں گے جو اس کا حق ہے،اسی عزم اور حوصلہ کا ساتھ دینے کے لیے نوجوانوں نے ان کا ساتھ دیا اور پھر وہ ہوا جس کی امید کی جارہی تھی، وقت نے کروٹ لی اور پھر پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

 photo 6_zps737940c4.jpg

انھوں نے کہا ہمیں کسی اور طرف دیکھنے کے بجائے اپنے اوپر اعتماد اور بھروسہ کرکے آگے بڑھنا چاہیے، یہی جذبہ ہمیں ترقی کی طرف لیجائے گا، انھوں نے کہا وقت اور سوچ دونوں بدل چکے ہیں کامیابی کے لیے ایک اچھی سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے،ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے کوشش کرنی چاہیے کہ کہ اب سے کوئی غلطی نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔