وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی، بشری رند

ویب ڈیسک  جمعرات 19 نومبر 2020
پنجگور میں کھجور پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری

پنجگور میں کھجور پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری

 کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی۔

وزیراعلی جام کمال کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجگور میں (کھجور) ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے اور نظر ثانی شدہ ہاکرز ویلفیئر پالیسی2020 کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند نے بتایا کہ کابینہ نے بلوچستان آرٹس کونسل ایکٹ 2018میں ترمیم کی منظوری دی اور صوبے میں نئے سب ڈویژنوں کے قیام سے متعلق سب کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، اس کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر ریونیو ہونگے۔

بشری رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کا دورہ ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی، وزیراعلی جام کمال نے گیس پریشر کی کمی سے متعلق وفاق کو خطوط لکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔