انگلینڈ کا دورہ پاکستان کا فیصلہ مسرت کن اور خوش آئند ہے، معین علی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 19 نومبر 2020
پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے خوشگوار تاثر رہا، انگلش آل راؤنڈر

پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے خوشگوار تاثر رہا، انگلش آل راؤنڈر

کراچی: انگلینڈ کے ممتاز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا فیصلہ مسرت کن اور خوش آئند ہے۔

ایک انٹرویو میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ کے لیے ایک خوشگوار موقع ہے، ہم دورہ پاکستان کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں، کوویڈ19 کے بدترین دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور انگلینڈ کرکٹ کی بھرپور مدد کی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی  کرکٹ ٹیموں کی  انگلینڈ کے دوروں سے کرکٹ کو دوام بخشنے میں مدد ملی۔

معین علی نے کہا کہ اب یہ درست موقع ہے کہ ہم پاکستان کا جوابی دورہ کریں جو نہ صرف کھیل بلکہ پاکستان میں کرکٹ کو تقویت دینے کے ساتھ ہمارے اپنے ملک کی کرکٹ کے لیے بھی بہتر رہے گا، کراچی میں اگلے برس 14 اور15 اکتوبر کو کھیلے جانے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے  انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔

معین علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے خوشگوار  تاثررہا، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میں شرکت کرکے بہت لطف اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔