اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل تصویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  جمعرات 19 نومبر 2020
ہانیہ عامر نے انوشکا شرما بننے کے چکر میں خود کا تہس نہس کر لیا، مداح کا جواب

ہانیہ عامر نے انوشکا شرما بننے کے چکر میں خود کا تہس نہس کر لیا، مداح کا جواب

 کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بچپن کی تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنی بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ سر پر پونیاں باندھے کسی بات پر مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بچپن سے اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھے تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

خان صاحب نامی صارف نے لکھا کہ چہرے پر ایک معصومیت اور بھولا پن ہوتا ہے، جو اب انہوں نے خود ہی ختم کر دیا، سمجھ نہیں آئی انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

عاصم مقصود نے ماضی کی تصویر کو حال سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ کبھی بڑی ہی نہ ہوتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عاصم کے ساتھ دوستی کے علاوہ اور کوئی تعلق نہیں، ہانیہ عامر

حنا ناذ نے لکھ کہ پہلے ہانیہ ماشااللہ سے ٹھیک تھی لیکن اب ان محترمہ نے انوشکا شرما بننے کے چکر میں خود کو تہس نہس کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔