عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 نومبر 2020
ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے (فوٹو: فائل)

ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: عالمی مارکیٹ اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر گھٹ کر 1859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ 96 ہزار 622 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے کم رہی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔