موٹروے پرڈرائیونگ کے دوران موبائل پر گیم کھیلنے والابس ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 نومبر 2020
موٹر وے پر مسافر بس کے دوران سفر  گاڑی چلاتے ہوئے موبائل گیم کھیلنے کی ویڈیو وائر ہونے پر ایکشن لیا گیا(فوٹو، فائل)

موٹر وے پر مسافر بس کے دوران سفر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل گیم کھیلنے کی ویڈیو وائر ہونے پر ایکشن لیا گیا(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: موٹر وے پر دوران ڈرائیونگ موبائل پر گیم کھیلنے والے  بس ڈرائیور  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بس ڈرائیور کی ویڈیووائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائل پر گیم کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ڈرائیور نے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے قیمتی جانوں کو داؤ پر لگایا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیا۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ بس کو ٹریس کر لیا گیا۔بس نمبر JB7246 عبدالرحمان موورز کی ہے۔

ڈرائیور بابر خان کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔بس کا روٹ پرمٹ کینسل کرنے کیلئے مطلقہ ادارے کو لکھ دیا گیا۔ ڈرائیور کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا رہی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر دی جائے۔قیمتی جان و مال کو محفوظ رکھنے میں موٹروے پولیس کا ساتھ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔