- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
قائداعظم کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے
کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 137 ویں یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آج ہمیں غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑنے کا عہد کرنا ہو گا۔
قائداعظم کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لیے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلیے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا، پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کی سیاسی جدوجہد کے اصول اور انکی فکر ہی برطانوی ذہنیت رکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، قائداعظم تاریخی اعتبار سے برطانوی تسلط کے ظلم وجبر کیخلاف نہ صرف متحرک رہے بلکہ اپنی سیاسی بصیرت سے برطانوی تسلط کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے پارٹی کے رہنمائوں شبیر احمد قاضی ، الحاج محمد رفیع ، صاحبزادہ سعیدامینی ایڈووکیٹ ، پیر زادہ غلام حسین چشتی اور سید ارشد عقیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ مزار قائد کے نیچے والے حصے میں ایوان ِ نواردات ِ قائداعظم کے نام سے جو میوزیم ہے۔
اس کے بنانے کا فیصلہ قائداعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں میری صدارت میں میری تحریک میں ہوا اور صرف چند ماہ میں یہ میوزیم مکمل ہوا اور 23مارچ 1987ء میں اسکا افتتاح کرنے کا شرف بھی مجھے حاصل ہوا، 1985کے انتخابات میں میرے حلقہ انتخاب میں قائد اعظم کا مزار اور اس سے ملحق علاقہ شامل تھا،آج قائد اعظم کے مزار پر پاکستان بنانے کیلیے بابائے قوم کی خدمات کو سلام پیش کرنے کیلیے آنے والے ملک بھر سے افراد جب اس میوزیم کو دیکھتے ہیں تو انھیں بابائے قوم کی زندگی کے مختلف زاویوں سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پرکہا ہے کہ ہمیں قائد کے فرمان اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر عمل پیرا ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک متحد قوم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔