لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی

 لاہور: پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مرد ہو یا عورت قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پرایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔