آرمینیا کے زیر تسلط اضلاع آذربائیجان کی فاتح فوج کے حوالے

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
آرمینیائی فوج نے تین میں سے ایک ضلعے کا کنٹرول آذربائیجان کی فوج کو دیدیا، فوٹو : فائل

آرمینیائی فوج نے تین میں سے ایک ضلعے کا کنٹرول آذربائیجان کی فوج کو دیدیا، فوٹو : فائل

نگورنو کاراباخ: آرمینیا نے اپنے زیر تسلط تین اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کی فاتح فوج کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا نے امن معاہدے کے تحت اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت 3 اضلاع میں سے ایک ضلع اغدام میں آذربائیجان کی فوج فاتحانہ انداز سے داخل ہوئی اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

امن معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آرمینیا نگورنو کاراباخ کے ایک اور ضلع کالبجاز کو 25 نومبر اور ضلع لاچین کو یکم دسمبر کو آذربائیجان کے حوالے کرے گا جب کہ آذربائیجان نے جنگ کے دوران جن علاقوں کا قبضہ واگزار کروایا تھا وہ آذربائیجان کے پاس ہی رہیں گے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاراباخ پر چھ ہفتوں سے جاری رہنے والی جنگ میں ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ آذربائیجان کی فوج کی کامیاب کارروائیوں نے آرمینیا کو پسپائی پر مجبور کردیا تھا۔

واضح رہے کہ شکست کھاتے آرمینیا کی مدد کے لیے روس نے مداخلت کر کے آرمینیا کو پسپائی کے لیے راضی کیا تھا اور روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔