وفاقی حکومت کا فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کیلئے ’’ریڈیو اسکولز‘‘ کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
ریڈیو اسکولز کے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان کیساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے فوٹوفائل

ریڈیو اسکولز کے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان کیساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے فوٹوفائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کے لئے ’’ریڈیو اسکولز‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

’’ریڈیو اسکولز‘‘ کے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز و دیگر نے شرکت کی۔

وزارت تعلیم کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد اور ڈائریکٹر  جنرل ریڈیو عنبرین جان نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ ریڈیو اسکولز صبح 10سے 12 بجے تک تعلیمی پروگرام نشر کرے گا جبکہ شام کو دوبارہ نشر مکرر کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی ان پروگرامز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ ریڈیو اسکولز کا بڑا فائدہ ان بچیوں کو ہوگا جن کی رسائی کسی وجہ سے اسکول تک نہیں۔ ہماری حکومت بچیوں کو تعلیم مہیا کرنے کے لئے تعلیم کو گھروں تک لے کے جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔