بھارت ؛ 70 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 26 سالہ نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
26 سالہ سریندر نے 70 سالہ خاتون کو فارم ہاؤس میں زیادتی کا نشانہ بنایا، فوٹو : اے این آئی

26 سالہ سریندر نے 70 سالہ خاتون کو فارم ہاؤس میں زیادتی کا نشانہ بنایا، فوٹو : اے این آئی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 70 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کی پولیس نے 70 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے کے الزام میں 26 سالہ نوجوان سریندر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم نے دو روز قبل گاؤں کے نزدیک اپنے فارم ہاؤس میں ضعیف خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور شناخت ظاہر ہوجانے کے خوف سے خاتون کا منہ کیچڑ میں دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بھوپال پولیس کے اے ڈی جی اوپیندر جین نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ تین برس کے دوران سفاک نوجوان کا یہ دوسرا شکار تھا۔ اس سے قبل بھی ایک 65 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں صرف 2018 میں 33 ہزار 356 جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 16 فیصد واقعات صرف مدھیہ پردیش میں ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔