انڈونیشیا ؛ پلاسٹک کی بوتلوں میں نایاب طوطوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
پلاسٹک کی بوتلوں سے 64 زندہ اور 10 مردہ طوطے برآمد ہوئے، فوٹو : فائل

پلاسٹک کی بوتلوں سے 64 زندہ اور 10 مردہ طوطے برآمد ہوئے، فوٹو : فائل

جکارتہ: انڈونیشیا میں بحری جہاز کے ذریعے درجنوں پلاسٹک کی بوتلوں میں نایاب اور قیمتی طوطوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر پاپوا میں بحری جہاز میں رکھے کنٹینر میں سے پرندوں کی آواز آنے پر سیکیورٹی حکام نے تلاشی لی تو پانی پینے کے لیے استعمال ہونے والی چھوٹی بوتلوں میں 64 زندہ اور 10 مردہ طوطے پائے گئے۔

یہ طوطے نہایت خوبصورت اور شوخ رنگ والے ہوتے ہیں اور اپنی خوبصورتی کے باعث ان کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔ یہ لوریز زیادہ تر انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

انڈونیشیا کے جنگلات سے کئی قیمتی پرندوں اور جانوروں کو دنیا بھر میں اسمگل کیا جاتا ہے، مہنگے دام بکنے والے ان پرندوں کو رکھنا شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 2017 میں بھی وائلڈ لائف کی ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 125 قیمتی پرندے نکاسی آب کے پائپوں سے برآمد ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔