- بلچستان میں بارشوں نے مزید تباہی مچادی، 10 جاں بحق اور11 لاپتہ
- کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
- بھارتی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا میں مبتلا
- طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر افغانستان پہنچ گئے
- صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
- عمران خان نے پشاور اور کراچی سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
- 14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان
- ملعون سلمان رشدی کے بولنے کی صلاحیت متاثر، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان
- فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
- قومی ون ڈے اسکواڈ کے نیدرلینڈز میں ڈیرے
- حقوق کی جنگ میں قومی فرائض کرکٹرز پر غالب آگئے
- میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
- ایف بی آر 50 ارب روپے اضافی محصولات کا ہدف حاصل نہ کرسکا
- 5 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا
- مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی؛ اشیا سازی میں اضافہ، برآمدات میں تیزی کا رجحان رہا، اسٹیٹ بینک
- جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع
- آنسوؤں سے کینسر کی تشخیص کرنے والے اسمارٹ لینس
- بستر پر لیٹے رہنے والے مریضوں کوجسمانی ناسور سے بچانے والے سینسر تیار
- گرمی اور خشک سالی سے 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا
- ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف
سشانت کیس میں نام لینے پر اکشے کا یوٹیوبر پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

یوٹیوبر راشد صدیقی نے سشانت خودکشی کیس میں اکشے کمار کا نام لیا تھا، فوٹو : فائل
نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار اکشے کمار نے سشانت کیس میں نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر راشد صدیقی نے سشانت کیس سے متعلق ایک ویڈیو میں اکشے کمار کو بھی اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس پر اکشے کمار نے جعلی خبریں پھیلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف مقامی عدالت میں 5 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
یوٹیوبر راشد صدیقی نے ایک وڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اکشے کمار فلم ’’ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری‘‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار ملنے اور فلم کی بے پناہ کامیابی پر ناخوش تھے اور اسی لیے اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہو اس سے قبل بھی انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور سشانت خودکشی کے معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
یوٹیوبر راشد صدیقی کی جانب سے اکشے کمار کے دعوے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔