کشمور میں زیادتی کا شکار بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 نومبر 2020
بچی کو جمعہ کی صبح پانی بھی پلایا گیا، امید ہے جلد ٹھوس غذا بھی شروع ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

بچی کو جمعہ کی صبح پانی بھی پلایا گیا، امید ہے جلد ٹھوس غذا بھی شروع ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ علیشا کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، بچی کے سینے میں ڈالی جانے والی ٹیوب بھی نکال لی گئی۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کا این آئی سی ایچ میں علاج جاری ہے، بچی کی صحت میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے، علیشا کے سینے میں ڈالی گئی ٹیوب بھی نکال لی گئی ہے جبکہ بچی کی سانس کی تکلیف اور پیٹ میں زخم کے آثار اب دکھائی نہیں دے رہے، بچی کے زخم ٹھیک ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچی کو جمعہ کی صبح پانی پلایا گیا، امید ہے بچی کو ٹھوس غذا دینا بھی جلد شروع کردی جائے گی، بچی جلد صحت یاب ہوجائے گی، ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم بچی کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ معائنہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔