- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سندھ کا وفاق سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

سندھ میں اس بار 7 لاکھ 60 ہزار ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے جو کہ کھپت سے 1 لاکھ 97 ہزار ٹن زائد ہے، وزیر زراعت سندھ (فوٹو : فائل)
کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے پیاز کی بیرون ملک برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پیاز کی برآمد پر پابندی ختم کرے اور درآمد پر عارضی پابندی لگائے۔
صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار سندھ میں ہے، وفاق ایکسپورٹ سے فوراً پابندی ہٹائے اور امپورٹ پر پابندی لگائے، سندھ میں اس سال بمپر کراپ فصل متوقع ہے کیوں کہ سندھ میں 56 ہزارہیکٹر پر پیاز کاشت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال صوبے میں 7 لاکھ 60 ہزار ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے جب کہ صوبے کی کھپت 5 لاکھ 63 ہزار ٹن ہے، اس اعتبار سے ایک لاکھ 97 ہزار ٹن پیاز کھپت سے زائد پیدا ہوگی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں 21 لاکھ 12 ہزار 894 ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی زرعی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، وفاق ہمشیہ الٹے کام کرتا ہے، جب ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو امپورٹ کرتا ہے اور جب درآمد کرنے کی ضرورت تھی تو خاموش تماشا دیکھتا ہے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ وفاق ایران اور افغانستان سے پیاز منگوا رہا ہے اور ایکسپورٹ سے پابندی نہیں ہٹارہا، پیاز امپورٹ ہونے کی وجہ سے ملکی کاشت کاروں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، آلو ایکسپورٹ ہورہا ہے تو پیاز پر پابندی کیوں عائد ہے؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔