- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
دنیا کا پہلا ’اینٹی بیکٹیریئل‘ اسمارٹ فون اگلے سال پیش کیا جائے گا

دنیا کا پہلا اینٹی مائیکروبیئل اسمارٹ فون اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تصویر میں اسی کمپنی کا ایک دوسرا ماڈل نمایاں ہے۔ فوٹو: فائل
لندن: دنیا کا پہلا جراثیم کُش اسمارٹ فون اب فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہےیہ 24 گھنٹے میں 99.9 فیصد جراثیم ختم کردیتا ہے۔
اس فون کو کیٹ ایس 42 کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسے بُل اٹ نامی گروپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جو مختلف کاموں کے لیے بہت ٹھوس اور مضبوط اشیا تیار کرتی ہیں جن میں کیٹ مصنوعات بھی شامل ہیں۔
اس فون کی قیمت 229 برطانوی پاؤنڈ کے برابر رکھی گئی ہے اور اس کا جدید ترین ماڈل بایو ماسٹر اینٹی مائیکروبیئل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جس میں سلور آئن شامل ہوں گے ۔ چاندی کے آئن کی بدولت یہ فون ازخود جراثیم سے پاک ہوتا رہے گا یوں 24 گھنٹے میں اس پر سے جراثیم کی 99 فیصد سے زائد مقدار تلف ہوجائے گی۔ لیکن اب بھی یہ دنیا کو شدید تباہی تک پہنچانے والے کورونا وائرس کو ختم نہیں کرسکتا۔
کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق ان کا نیا اسمارٹ فون صرف 15 منٹ میں 80 فیصد جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے باقی جراثیم دھیرے دھیرے 24 گھنٹے میں غائب ہوجاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اسمارٹ فون مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور اسے صابن اور بلیچ سے بھی دھویا جاسکتا ہے۔ اس طرح فون کو سینٹی ٹائزر سے دھوکر کورونا وائرس کے خلاف بھی پاک کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جراثٰیم کے ماہربھی اسمارٹ فون کو دن میں دو مرتبہ جراثیم کش بنانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ بہت سے انتہائی مضر خردنامیوں کی آماجگاہ بن سکتا ہے۔ کیٹ ایس 42 کے دیگر خواص میں گوریلا گلاس، ڈیڑھ میٹر گہرائی میں 15 منٹ تک واٹرپروف، ایچ ڈی ڈسپلے، اینڈروئڈ 10 اور مزید اپ گریڈییشن، 32 جی بی روم اور پانچ میگا پکسل کیمرہ بھی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔