روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا

زید حسن  ہفتہ 21 نومبر 2020
نوجوان بیٹسمین کوایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور اندازمیں لطف اندوز ہوتا ہوں،بھارتی اسپنر۔ فوٹو: فائل

نوجوان بیٹسمین کوایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور اندازمیں لطف اندوز ہوتا ہوں،بھارتی اسپنر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کا ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا۔

یو ٹیوب پر انضمام الحق سے گفتگو میں بھارتی اسپنر نے کہاکہ نوجوان بیٹسمین کو ایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتا ہوں، بابر نے آسٹریلیا میں سنچری بنائی،وہ ملین ڈالر کرکٹر ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کوئی بھی بیٹسمین 7یا 8سال میں عروج پر پہنچتا ہے، بابر نے صرف 5سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انھیں ابھی مزید بلندیوں کو چھونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔