- سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ
ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ’’بحال‘‘

قائد اعظم ٹرافی میچ میں سنچری، عمیر بن یوسف کے ناقابل شکست129رنز۔ فوٹو: فائل
کراچی: قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ’’بحال‘‘ ہو گئی۔
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سینئر بیٹسمین کے ساتھ عمیر بن یوسف بھی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ سندھ نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 289 رنز اسکور کرلیے۔
نیشنل اسٹیڈیم پر جاری میچ میں ابتدائی دن کے اختتام پر عمیر بن یوسف 11 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،دوسرے اینڈ پر سعد علی 11 پر ناٹ آؤٹ ہیں، اسد شفیق17 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔
ضیاء الحق نے 41 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے ناردرن کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 257 رنز بنا لیے،عظیم گھمن نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے،انھوں نے 8چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے،علی وقاص 52،تیمور علی 26 اور عمران فرحت 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے،نعمان علی نے 3 وکٹیں لیں۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 158 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ عثمان صلاح الدین نے 54 رنز اسکور کیے، احمد شہزاد صرف 12 رنز بنا سکے،ساجد خان نے 4اور عمران خان سینئر نے3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں خیبرپختونخوا نے 4 وکٹیں گنوا کر 61 رنز بنائے،اسرار اللہ نے 25 اور مصدق احمد نے 22 رنز اسکور کیے، عادل امین 8رنزپر ناٹ آؤٹ رہے،وقاص مقصود نے 17 اور بلال آصف نے 26 رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔