- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
محکمہ کالج ایجوکیشن میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا گیا

کالجوں کے فنڈز کی ڈی ڈی او شپ غیر متعلقہ افراد کو منتقل کرناغیر قانونی قرار دیدیاگیا
کراچی: صوبائی محکمہ خزانہ نے کراچی کے سرکاری کالجوں کے ڈائریکٹر کی جانب سے بجٹ میں بے قاعدگیوں اور کالجوں کے فنڈز کی ڈی ڈی او شپ غیر متعلقہ افراد کو منتقل کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور اس عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کا سختی نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جمعہ کی شام سیکریٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس نقوی کو ایک خط بھی جاری کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ کراچی کے سرکاری کالجوں کے ڈائریکٹر عبدالباری اندڑ کی جانب سے درجنوں کالجوں کی ڈی ڈی آو شپ پرنسپلز سے لیکر غیر متعلقہ افراد کو منتقل کردی گئی تھی، کالج کا فنڈ متعلقہ اداروں کو دینے کے بجائے اس ٹھکانے لگایا جارہا تھا جس پر کئی پرنسپلز نے شکایت بھی کی تھی۔
سیکریٹری کالجز کو محکمہ خزانہ کی جانب سے لکھ گئے خط میں ان ہی کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ treasury رولز 6 کسی بھی اتھارٹی کو یہ اختیار نہیں دیتے کہ کہ وہ اپنے ماتحت کسی بھی کالج یا دفتر کے افسر کو بجٹ کھ استعمال کے لیے ڈی ڈی آو شپ drawing and disbursing کی پاورز تفویض کردے لہذا کالج ایجوکیشن کراچی ریجن کے ڈائریکٹر کا ڈی ڈی آو پاورز کی منتقلی یا اپنی مرضی سے کسی بھی افسر کو تفویض کرنے کا یہ عمل بے ضابطہ اور غیر قانونی ہے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا آفس اور ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفسز اس طرح کی اختیارات کی تفویض کو تسلیم یا entertain نہیں کرے گا، مذکورہ خط کے ضمن میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے بشمول کراچی صوبے کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔