قائد اعظم کا137 واں یوم پیدائش آج منایاجائیگا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 دسمبر 2013
بابائے قوم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا ۔

بابائے قوم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا ۔

کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 137 واں یوم پیدائش آج (بدھ) قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی سرکاری و غیرسرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا ۔

دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی ریڈیو پاکستان بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو 137 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے اور قوم کیلیے ان کی انتھک جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کرے گا سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی بانی پاکستان کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ اخبارات و رسائل خصوصی مضامین شائع کریں گے ۔ بابائے قوم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا ۔

1893میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلیے انگلستان روانہ ہوگئے وہاں سے انھوں نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آگئے بابائے قوم میں حب الوطنی ، قابلیت اور ذہانت جیسے جراثیم پیدائشی طور پر موجود تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے بچپن و جوانی میں ہی ان کی مدبرانہ صلاحیتوں ، فہم و فراست ، غیر متزلزل عظم و ہمت ، سیاسی بصیرت ، دانشمندی اور بے مثل قائدانہ صفات کے باعث لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا تھا کہ محمدعلی جناح  ایک دن بہت بڑا نام پیدا کریں گے اور 14اگست 1947کو انھوں نے یہ تصور درست ثابت کر دکھایا۔

بابائے قوم11ستمبر 1948کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔مختلف سیاسی،مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کو ان کی قومی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے انھوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ قوم کو قائد کے پاکستان کو بچانے ، اسے مضبوط کرنے اور ہر قسم کے استحکام کیلیے متحد ہو جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ قوم دشمنی ، عداوت، تباہی و بربادی ، فرقہ واریت ، انتہاپسندی ، دہشت گردی، افراتفری، بدامنی کا پرچار کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے بھی بڑھ کر مخلصانہ طریقے سے قائد کے افکار پر عمل کی ضرورت ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔