ایمن الظواہری رواں ماہ افغانستان میں انتقال کر گئے، برطانوی اخبار

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
خلیجی اخبار نے کم از کم چار پاکستانی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں سے الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

خلیجی اخبار نے کم از کم چار پاکستانی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں سے الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

لندن / دبئی: القاعدہ کے 69 سالہ مصری رہنما ایمن الظواہری وفات پا گئے۔

متعدد پاکستانی اور افغان ذرائع کے مطابق القاعدہ کے 69 سالہ مصری رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں قدرتی وجوہات کی بنا پر وفات پا گئے ہیں۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک خلیجی اخبار نے کم از کم چار پاکستانی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں سے الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

الظواہری کو آخری بار رواں سال امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔