سستی ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلیے نئی ضوابطی ترغیبات کا اعلان

بزنس رپورٹر  ہفتہ 21 نومبر 2020
ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3.5 ملین روپے، قرضے کا زیادہ سے زیادہ حجم 2.7 ملین سے بڑھا کر 3.15 ملین روپے کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3.5 ملین روپے، قرضے کا زیادہ سے زیادہ حجم 2.7 ملین سے بڑھا کر 3.15 ملین روپے کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلیے نئی ضوابطی ترغیبات کا اعلان کردیا۔

بینک دولت پاکستان ہاؤسنگ اور تعمیراتی فنانس کو فروغ دینے کیلیے مسلسل سازگار ضوابطی ماحول فراہم کررہا ہے۔ یہ ایک اہم شعبہ ہے جس کے معیشت کے دیگر شعبوں سے اہم معاشی روابط ہیں اور اس شعبے میں قرضے کی فراہمی کی موجودہ سطح بہت کم ہے۔

یہ سطح جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی نیچے ہے جو ہم جیسے دیگر ممالک اور خطے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اس شعبے میں فنانس کی فراہمی کو  تقویت دینے اور خصوصاً سستی ہاؤسنگ مہیا کرنے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اب بینکوں کو کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس مہیا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے 5ضوابطی رعایات کا اعلان کیا ہے۔

اوّل، بینکوں کے لیے موجودہ ضوابط میں استعمال کردہ کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کی تعریف ہاؤسنگ فنانس کے لیے ٹیئرز I اور II کے تحت حکومت کی مارک اپ فیسلٹی فار ہاؤسنگ فنانس میں استعمال کی جانے والی تعریف سے ہم اہنگ کردی گئی ہے۔

خصوصاً اسٹیٹ بینک کے ضوابط میں ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3 ملین روپے سے بڑھا کر 3.5 ملین روپے کردی گئی ہے جبکہ قرضے کا زیادہ سے زیادہ حجم 2.7 ملین روپے سے بڑھا کر 3.15 ملین روپے کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔