- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
سستی ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلیے نئی ضوابطی ترغیبات کا اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک نے کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلیے نئی ضوابطی ترغیبات کا اعلان کردیا۔
بینک دولت پاکستان ہاؤسنگ اور تعمیراتی فنانس کو فروغ دینے کیلیے مسلسل سازگار ضوابطی ماحول فراہم کررہا ہے۔ یہ ایک اہم شعبہ ہے جس کے معیشت کے دیگر شعبوں سے اہم معاشی روابط ہیں اور اس شعبے میں قرضے کی فراہمی کی موجودہ سطح بہت کم ہے۔
یہ سطح جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی نیچے ہے جو ہم جیسے دیگر ممالک اور خطے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اس شعبے میں فنانس کی فراہمی کو تقویت دینے اور خصوصاً سستی ہاؤسنگ مہیا کرنے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اب بینکوں کو کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس مہیا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے 5ضوابطی رعایات کا اعلان کیا ہے۔
اوّل، بینکوں کے لیے موجودہ ضوابط میں استعمال کردہ کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کی تعریف ہاؤسنگ فنانس کے لیے ٹیئرز I اور II کے تحت حکومت کی مارک اپ فیسلٹی فار ہاؤسنگ فنانس میں استعمال کی جانے والی تعریف سے ہم اہنگ کردی گئی ہے۔
خصوصاً اسٹیٹ بینک کے ضوابط میں ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3 ملین روپے سے بڑھا کر 3.5 ملین روپے کردی گئی ہے جبکہ قرضے کا زیادہ سے زیادہ حجم 2.7 ملین روپے سے بڑھا کر 3.15 ملین روپے کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔