ایک ماہ کے دوران 5 بچوں کی ریسکیو 1122 ایمبولینسوں میں پیدائش

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے فوٹو: فائل

ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے فوٹو: فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 5 بچوں کی ریسکیو 1122 ایمبولینسوں میں پیدائش ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں صوابی روڈ کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، خاتون کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمبولنس میں ہی موجود ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (ثمرین گل) نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔

خاتون ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے اور زچہ و بچہ دونوں کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا خاتون اہلکار کے لیے توصیفی سند کا اعلان کیا ہے، رواں ماہ 5 بچوں نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا ہے، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔