خانہ جنگی کے باعث یمن بدترین قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
عالمی برادری یمن میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل یو این (فوٹو : فائل)

عالمی برادری یمن میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل یو این (فوٹو : فائل)

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ یمن بدترین قحط کے شدید خطرات سے دوچار ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ زدہ یمن کے بدترین قحط کے شدید خطرات سے دو چار ہونے کا خدشہ ہے جس میں لاکھوں جانوں کے ضیاں کا خطرہ ہے۔

یہ خبر پڑھیں : یمن میں تین سالہ جنگ کے دوران قحط سالی کے باعث 85 ہزار بچے ہلاک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی رہنماؤں سے اس تباہی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے امن عامہ کی صورتحال مزید خراب ہو۔ جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یمن میں قحط کی علامت بن جانے والی بچی پناہ گزین کیمپ میں دم توڑ گئی

سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں موجود امدادی کارکنوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سعودی اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں کو امریکا دہشت گرد تنظیم قرار دے دیتی ہے تو اس عمل سے امدادی سامان یمن تک پہنچانے میں مزید دشواری کا سامنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔