کورونا کی دوسری لہر پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائےگا، ترجمان بلوچستان حکومت

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

 کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 6.8 فیصد ہے، خدشہ ہے کہ کورونا کی شدت بڑھ سکتی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لئے این سی اوسی نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ صورتحال پریشان کن ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا اس لیے خطرناک زیادہ ہوسکتا ہے کہ ہم موسم سرما کی طرف جارہے ہیں، کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائے گا۔ ہم نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔