سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں 8 ڈرون طیارے فضا میں چھوڑے تھے، کرنل المالکی (فوٹو : فائل)

گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں 8 ڈرون طیارے فضا میں چھوڑے تھے، کرنل المالکی (فوٹو : فائل)

یمن میں اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حملہ آور حوثی باغیوں کے ایک بمبار ڈرون کو تباہ کر کے شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون بھیجا جسے اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ترجمان کرنل المالکی ترکی نے مزید بتایا کہ شہری آبادی پر بمبار ڈرون سے حملہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ملک کے دفاع اور امن کے لیے اتحادی فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ خبر پڑھیں : خانہ جنگی کے باعث یمن بدترین قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ

ادھر عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حوثی باغیوں نے 8 ڈرون طیارے تاکہ اتحادی افواج کی جاسوسی کرسکیں اور ہدف کو نشانہ بنا سکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یمن میں تین سالہ جنگ کے دوران قحط سالی کے باعث 85 ہزار بچے ہلاک 

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ نصف دہائی پر محیط ہے اور اس دوران ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے جب کہ 85 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔