کراچی ایئرپورٹ سے7 نادر سکوں سمیت 5 کروڑ کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

احتشام مفتی  ہفتہ 21 نومبر 2020
محکمہ آثار قدیمہ نے بھی سکوں کے "نوادرات" ہونے کی تصدیق کردی

محکمہ آثار قدیمہ نے بھی سکوں کے "نوادرات" ہونے کی تصدیق کردی

 کراچی: پاکستان کسٹمز جناح ٹرمینل کلکٹوریٹ کراچی نے مختلف کامیاب کارروائیوں میں 7 نادر سکوں سمیت 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کراچی ایئرپورٹ انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایاکہ کسٹمز حکام کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پاکستان سے بیرون ملک بھجوائے جانے والے پارسلوں کی ایگزامنیشن سخت کی جس کی بدولت پارسل کے ذریعے شارجہ بھیجے جانے والے7قیمتی نادر سکوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

Karachi Airport raid 4

انعام وزیر نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز نے ان نادر سکوں کو نوادرات ہونے کی تصدیق کرانے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ بھجوایا جس پر محکمہ آثار قدیمہ نے بھی سکوں کے “نوادرات” ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Karachi Airport raid 2

اسی طرح کسٹمز کلکٹریٹ نے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے ایک اور پارسل میں سائیکٹو پروک کی300نشہ آور ٹیبلٹس بھی برآمد کی ہیں۔

Karachi Airport raid

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی منظم جانچ پڑتال کی بدولت دبئی سے آنےوالے مسافروں سے 10 ہزار میموری کارڈز، قیمتی موبائل فونز، قیمتی پتھر اورمصنوعی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام نے مقدمات درج کرکےتمام برآمد اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔

Karachi Airport raid 3

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔