گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 4 پولیس افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

آئی این پی  بدھ 25 دسمبر 2013
ڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ کو بھی ترقی دے دی گئی۔فوٹو:فائل

ڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ کو بھی ترقی دے دی گئی۔فوٹو:فائل

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 4پولیس افسران کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

منگل کوڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ، ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشن رفیق حسن بٹ اورکمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی قلب عباس کی گریڈ22 میں ترقی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ یادرہے کہ چند روز قبل حکومت نے مختلف محکمہ جات کے 23بیوروکریٹس کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔