نیویارک میں نوجوان نے خاتون کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، فوٹو : فائل

خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، فوٹو : فائل

 نیویارک: امریکا میں ایک نوجوان نے خاتون کو چلتی ہوئی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا تاہم خوش قسمتی سے خاتون محفوظ رہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر نیویارک کے مین ہیٹن کے میٹرو اسٹیشن پر نوجوان نے 40 سالہ خاتون کو چلتی ہوئی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا۔ خوش قسمتی سے خاتون پٹری سے دور گرنے کے باعث محفوظ رہیں۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

خاتون کو دھکا دینے والا شخص وہیں کھڑا رہا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ نوجوان کی شناخت 24 سالہ ادیتیہ ویمولاپتی  کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا شمار بے گھر افراد میں ہوتا ہے جو سڑکوں پر رہتے ہیں۔

پولیس نے دھکا دینے والے نوجوان کو عدالت میں پیش کردیا جہاں اسے اقدام قتل اور حملے کے الزامات کا سامنا ہے جس کی سزا 5 سال قید تک ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان نے 36 سالہ شخص کو ٹرین کے آگے دھکا دیدیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔