آمدن سے زائد اثاثے، وی سی فشرمین کوآپریٹو سلطان قمر صدیقی عدم شواہد پر بری

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 21 نومبر 2020
احتساب عدالت نے چار سال بعد کیس کا فیصلہ سنادیا، نیب کے مطابق سلطان قمر نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی (فوٹو:فائل)

احتساب عدالت نے چار سال بعد کیس کا فیصلہ سنادیا، نیب کے مطابق سلطان قمر نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی (فوٹو:فائل)

 کراچی: احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف 4 سال بعد آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد پر بری کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ نیب ایک مرتبہ پھر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے سلطان قمر صدیقی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

نیب کا موقف تھا کہ وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔ ملزم کی آمدنی اور اثاثے مطابقت نہیں رکھتے تاہم نیب اپنا موقف ثابت نہ کرسکا۔

واضح رہے کہ کیس میں نیب کے جانب سے 16 گواہ پیش کیے گئے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔ سلطان قمر صدیقی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر تاحال جیل میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔