- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
آمدن سے زائد اثاثے، وی سی فشرمین کوآپریٹو سلطان قمر صدیقی عدم شواہد پر بری

احتساب عدالت نے چار سال بعد کیس کا فیصلہ سنادیا، نیب کے مطابق سلطان قمر نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی (فوٹو:فائل)
کراچی: احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف 4 سال بعد آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد پر بری کردیا۔
کراچی کی احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ نیب ایک مرتبہ پھر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے سلطان قمر صدیقی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔
نیب کا موقف تھا کہ وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔ ملزم کی آمدنی اور اثاثے مطابقت نہیں رکھتے تاہم نیب اپنا موقف ثابت نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ کیس میں نیب کے جانب سے 16 گواہ پیش کیے گئے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔ سلطان قمر صدیقی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر تاحال جیل میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔