- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
’’ارطغرل غازی‘‘ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے والی پاکستانی ہاؤسنگ سوسائٹی قبضہ مافیا نکلی

ترک اداکار اور بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان معاہدہ سائن ہونے کی فائل فوٹو
راولپنڈی : اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ارطغرل غازی کے کردار کو برانڈ سفیر بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی پر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بڑی کرپشن کا سراغ لگایا گیا ہے، یہ سوسائٹی غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ ہے جس نے 1172 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ 1137 کنال وفاقی جبکہ 35 کنال 10 مرلہ صوبائی حکومت کی زمین کو غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے اپنی حدود میں شامل کرچکی ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق بلیو ورلڈ سوسائٹی غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کرکے سرکاری زمین بھی بیچ رہی ہے، سوسائٹی منظوری سے پہلے ہی غیر قانونی طور پر مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹ رہی ہے، سوسائٹی کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ، متعلقہ پٹواری اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کنول بتول نقوی نے اس میگا کرپشن کیس پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر، چوہدری ندیم اعجاز، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمشید آفتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر مئیو سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے مزید کہا کہ ادارہ پنجاب بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترکی ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار ’’انگین آلتان دوزیاتان‘‘ کو ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔