- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
’’نیڑے آ ظالما وے‘‘؛ ڈرمر فرہاد پر دُھن چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست
لاہور: فلم ساز چوہدری شہزاد علی نے گانے چوری کرنے پر معروف ڈرمر فرہاد ہمایوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔
شہزاد علی عرف شہزاد ماہیا نے 9سال بعد فلم چوڑیاں کے گانے چوری کرنے پر تھانہ غالب مارکٹ میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں شہزاد علی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلم چوڑیاں 1998 میں بنائی، جس کے تمام حقوق کی ملکیت میرے پاس ہیں۔
درخواست کے مطابق معروف ڈرمر فرہاد ہمایوں نے فلم چوڑیاں کے گانے ’’نیڑے آظالما‘‘ کی ملکیت سے متعلق جعلی دستاویزات تیار کررکھی ہیں۔
شہزاد علی کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فرہاد ہمائیوں نے 2011 میں بلا اجازت غیر قانونی طور پر گانا گایا۔ جب کہ فلم چوڑیاں کے گانے کے تمام بول اور میوزک چرایا گیا۔
چودھری شہزاد کی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2013 میں فرہاد ہمایوں اور ریچل نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 5 میں گانا گایا جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔
ان کا دعویٰ ہے کہ فرہاد نے کوک سٹوڈیو میں گانا پلے کرنے کا جعلی اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ پولیس سے درخواست ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے والوں کو طلب کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔