- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
- قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
- گوگل لینس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز
- کیا مصر کے فرعون خود بھی مصوری کرتے تھے؟
- مُردوں کی آوازیں سننے والے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، تحقیق
- پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان
- نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں
- ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص
- حکومت پر اپوزیشن کے ساتھ ’’اپنوں‘‘ کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے
- معاشی اعشاریئے بہتر تو پھر مہنگائی کا طوفان کیوں؟ عوام پریشان
- کراچی کی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا آغاز
- سیاسی جماعتوں نے سینٹ انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں
- پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ڈیڈ لائن کے بعد کیا حکمت عملی اپنائے گی ؟
- پہلا ٹیسٹ؛ پاکستانی اسکواڈ کراچی میں یکجا ہوگیا
- فیفا نے پاکستان میں نئی 5 رکنی نارملائزیشن کمیٹی قائم کردی
- ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن سے محروم
- پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ غیرضروری ہے، ذکا اشرف
- فنڈنگ کیس میں غلط حکمت عملی، پی ٹی آئی دفاعی پوزیشن پر آگئی
- بھوک بڑھ جائے تو اناج کے سرکاری گودام لوٹنے کا فتویٰ دیا جائے، محمود اچکزئی
- ادائیگی سے کٹوتی، غیرملکی ایل این جی کمپنی نے پاکستان کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ کردیا
بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات مسترد، ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،پاکستان پہلے ہی ناقابلِ تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹہ میں مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے پاکستان پر جو الزامات لگائے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستان پہلے ہی ناقابلِ تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے یہ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے، بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دوسرے ممالک کی سرزمین کو استعمال کرنے سے باز رہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔