- نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک اہلکار ہلاک، 15 یرغمال
- جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ اور بینک کی گاڑی پر حملے، 9 ہلاکتیں
- موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق
- بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
- لاہور میں تیزرفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
- گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
کورونا نے مزید 56 افراد کی جان لے لی، 2665 میں وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7662 ہوئی فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2665 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 983 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے مجموعی طور پر 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں 2 ہزار 665 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک بھر میں کویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے جن میں سے 3 لاکھ 29 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 59 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں اس طرح ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 662 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 6 83 ہے جن میں سے ایک ہزار 653 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔