روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 22 نومبر 2020
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ۔  فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ۔ فوٹو : فائل

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے

1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2 گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف(ج،ل،ش)

4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)

7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)

احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں۔

(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔

ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

سوموار 23 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر4 ہے

کچھ مخالفانہ ہوا چل سکتی ہے اور کچھ لوگوں کی زندگی میں غیرمتوقع طور پر دشمنوں سے فوائد مل سکتے ہیں، الٹ پلٹ کردینے والا دن!

1،2،3،6،7، اور8 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔

4، 5 اور9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 24 نومبر 2020

آج کا حاکم نمبر3 ہے

مذہبی لوگوں، مقامات اور مذہبی موضوعات کو لے کر میڈیا میں کچھ گرماگرمی ہوسکتی ہے، آپ کی نشونما پانے کی رفتار دگنی ہوسکتی ہے۔

2، 3،4،7،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

1، 5 اور6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص”یا غفاریا ستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 25 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر9 ہے

دنیا کے حالات میں وردی والے اداروں کا کردار خبروں میں زیرِبحث ہوگا، تنقید وتوصیف کا سامنا ہوسکتا ہے، سفر کے لیے بہتر دن لیکن محتاط رہیں اور جانے سے قبل صدقہ دیں۔

1،2،3،5،6 اور7نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔

4، 8 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات26 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر8 ہے

یہ دن دنیا کی ترقی کے لیے مسائل کھڑے کرسکتا ہے، کیوںکہ دنیا میں مذہب کا جب خراب چہرہ دکھایا جائے گا تو اصل اور نقلی کے درمیان ایک تلخی کا میدان سج سکتا ہے۔

2، 3، 4، 6،7اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔

1، 5اور 9 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 27 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر3 ہے

ایک بہترین دن، سچے لوگوں کی عزت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور سچے لوگوں کا چہرہ سامنے آسکتا ہے، اچھی خبریں متوقع ہیں۔

2،3،4،7،8اور9  نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔

1، 5 اور6 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 28 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر6 ہے

زمین اور پراپرٹی کے کاموں میں اچھی خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔

مکانوں کی تزئین وآرائش کے لیے اچھا دن ہے۔

2،3،4،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔

1، 5 اور9 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار29 نومبر2020

آج کا حاکم نمبر9 ہے

9 نمبر مریخ کا نمبر ہے اتوار کا شمس کا دن ہے۔ گویا آج بادشاہ اور سپہ سالار کے ایک ہونے کا دن ہے۔ بادشاہ کو چوںکہ گرہن لگنے والا ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ سپہ سالار شاہ پر حاوی رہے گا۔

1،2،3،5،6،7اور9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔

4 اور 8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔

وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔