علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 22 نومبر 2020
23 تا 29 نومبر 2020۔ فوٹو: سوشل میڈیا

23 تا 29 نومبر 2020۔ فوٹو: سوشل میڈیا

برج حمل

سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل

آپ کا سیارہ مریخ رجعت سے نکل چکا ہے، کئی ماہ سے آپ کے ذہن پر چھائی دُھند اب چھٹ جائے گی، لیکن ابھی بھی آپ فیصلہ درست کرنے کی توانائی محسوس نہیں کررہے اس کی وجہ آپ ابھی معاملات کی درست اور اصل تصویر نہیں دیکھ پارہے، بہتر ہوگا اس ہفتے محتاط رہیں اور اپنے آپ کو غلط فیصلوں اور جلدبازی سے بچائیں۔ 28 اور 29 تاریخیں مالی فائدے کی خبر دے رہی ہیں۔

برج ثور

سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی

آپ کا سیارہ مخالف گھر میں چلاگیا ہے، ایسی صورت میں خوداعتمادی قوت کی کمی ہوسکتی ہے، لیکن چوںکہ مخالف گھر کا سیارہ آپ کے خوش قسمتی کے گھر میں اس گھر کے مالک کے ساتھ ہے لہٰذا آپ کا کوئی نقصان نہیں نظر آتا بلکہ آخری دنوں میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج جوزا

سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون

آپ کے کام میں کئی طرح کی پیچیدگیاں ہیں لیکن اگر آپ نے ہمت نہ ہاری تو اس مشکل وقت سے نہ صرف آپ نکل جائیں گے بلکہ آپ کو دستِ غیب سے مالی فائدے ملیں گے 28 تاریخ آپ کے میدان میں ڈٹے رہنے کا دن ہے۔

برج سرطان

سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی

آپ کی انویسٹ منٹ پر بری نظریں پڑ رہی ہیں، یہ ہفتہ آپ کو خطرات سے آگاہ کردے گا، کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ نقصان ہونے والے راستوں پر چوکی دار بٹھادیں اور آنکھیں کھلی رکھیں اور ہر ایک پر مہربان نہ ہوا کریں۔

برج اسد

سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست

مالی فائدہ تو ضرور ہوگا اور آگے کی مالی منصوبہ بندی بھی ہوتی نظر آتی ہے لیکن گذشتہ ایک سال سے آپ اسی ایک خاص ڈگر پر چل رہے تھے۔ اس کا تسلسل ختم ہونے والا ہے اور نئے در کھلنے والے ہیں، بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور ایسے کاموں سے گریز کریں جس میں کسی بھی طرح کا رسک ہو۔

برج سنبلہ

سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر

ہفتے کی ابتدا ہی میں ایک بہتر وقت ہے ایک کال یا ایک سفر ایک نئی ڈیل کی راہیں ہموار کرسکتی ہے، ممکن اس کے فائنل ہونے میں کچھ دن لگ جائیں۔ ہفتہ اور اتوار یعنی اس ہفتے کے آخری ایام اس سلسلے میں ایک دوست کا تعاون آپ کو کام یابی سے ہم کنار ہونے میں مدد دے۔

برج میزان

سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر

آگے آپ کے دوست ہیں اور پیچھے آپ کی خوش بختی، گویا آپ ایک محفوظ وقت سے گزر رہے ہیں، آپ کی فکر معاشی منصوبہ بندی کی ہوسکتی ہے لیکن اس سلسلے میں بھی آپ کا ذاتی کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ کچھ اور لوگ ہیں جو آپ کے کام کیے جارہے ہیں، یہ ہفتہ جمعے کے دن کیریر کی کچھ فکروں کے سوا پرسکون ہے۔

برج عقرب

سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر

پیسہ آرہا ہے اور خرچ ہورہا ہے، سفر، رشتے دار اور کچھ نئی منصوبہ بندیاں جن کی ایک عرصہ سے ضرورت بھی تھی اور اس کے فوائد دیرپا بھی ہونے والے ہیں۔

کچھ پرانی چیزیں خاندانی اور بڑے بہن بھائی سے منسلک معاملات آپ کی ذہنی الجھن کا باعث ہوسکتے ہیں، ہفتہ اور اتوار شان دار دن ہوسکتے ہیں۔

برج قوس

سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر

پیر اور منگل کچھ ذہنی پراگندگی ہوسکتی ہے، لیکن یہ سب وقتی کیفیات ہوں گی، ایک عرصے سے آپ کی درست سمت میں فیصلہ نہ لینے کی صلاحیت جو جمودی عالم میں تھی وہ متحرک ہوتی نظر آتی ہے، اور باتیں جو اس سے قبل سمجھ سے بالا تھیں اب سمجھ میں آجائیں گی۔

برج جدی

سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری

آپ کے لیے یہ ایک شان دار ہفتہ ہوسکتا ہے، دوست احباب تعاون کریں گے، سفر اور رابطوں کے دروازے کھلے ہیں، آپ کی شخصیت میں مزید نکھا ر آئے گا اور آپ اپنے مقاصد کے کام یاب ہونے کے اور قریب تر ہوتے نظر آتے ہیں۔

برج دلو

سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری

دوست احباب اور ازدواجی ساتھی کے ساتھ پیدا ہوتی چھوٹی چھوٹی غلط فہمیوں کو کوشش کریں کہ ابھی ختم کردیں، ورنہ یہ غلط فہمیاں نہ صرف بڑی ہوجاتی ہیںبلکہ اتنی بڑی بڑی دیواریں کھڑی کردیتی ہیں کہ ہم ایک دوسرے کی آواز بھی سن نہیں پاتے۔

برج حوت

سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ

ناراض لوگوں سے رابطہ ہوسکتا ہے، اور گذشتہ ایک عرصے سے جاری خرابیوں کا دور ختم ہوسکتا ہے بچوں، محبوب اور ازدواجی معاملات کے لیے ایک بہترین ہفتہ ہوسکتا ہے۔ آپکی مالی پوزیشن مزید بہتر ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔