- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
سلیکٹڈ اب بھی اچھے اور برے طالبان کا کھیل کھیل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ملک میں تاریخی منہگائی اورغربت ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل
پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ یہ اچھے طالبان اور برے طالبان کھیل رہے ہیں ۔
پشاور میں رنگ روڈ چوک پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنما خطاب کررہے ہیں۔
نواز شریف کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی
جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دادی کا انتقال ہوگیا ہے، اس لئے وہ بات نہیں کرسکیں گی، انہوں نے جلسے کے شرکا سے اپیل کی کہ ان کی دادی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔
’عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے‘
پی ڈی ایم کے جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا بہادروں کی سرزمین ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ریاست کا ساتھ دیا، سوات اور وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ اورگروپ منظم ہورہے ہیں، ہم کٹھ پتلیوں کو پھر سے یہ سلسلہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پختونخوا کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، سلیکٹڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ یہ اچھے طالبان اور برے طالبان کھیل رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ باقی صوبوں کی طرح پختونخوا کو بھی این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ نہیں دیا جارہا، قبائلی اضلاع تو خیبرپختونخوامیں ضم ہوگئے لیکن وہاں کے لوگوں کو ابھی تک حقوق نہیں ملے۔ ملک میں تاریخی مہنگائی اور غربت ہے، سلیکٹڈ کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پہلے چینی اور پھر آٹے کا بحران آیا۔ ہم پر طنز کرتے ہیں اور ہمیں کورونا سے ڈرانا چاہتے ہیں، ان کوصرف پی ڈی ایم جلسوں کے وقت کورونا یاد آجاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، نیب کو یہ نظر نہیں آتا کہ سلائی مشین کے ذریعے کیسے جائیدادیں بنائی گئیں، نیب کو مالم جبہ اور فارن فنڈنگ کیس نظرنہیں آتا، ہم نیب سے بھی حساب لیں گے، لوگ ان کٹھ پتلیوں سے ضرورحساب لیں گے، جب تک سب کے لیے ایک قانون نہیں ہوگا تب تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔
’حکومت میں بددیانت لوگ شامل ہیں‘
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ حکومت میں بددیانت اور کرپٹ لوگ شامل ہیں، موجودہ حکومت کرپٹ طریقے اور بدیانتی سے اقتدار میں آئی، ووٹ کسی اور نے لئے اور بکس سے نکلے کسی اور کے،این آر او کی گردان لگانے والے کے اختیار میں این آر او دینا نہیں، عوام منہگائی اور حکومت کی گورننس سے تنگ ہے، پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ملک میں عوام کی حکمرانی ہو اور صحیح جمہوریت ہو۔
’عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے‘
سابق وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس جلسے نے سلیکٹ اور الیکٹ کو پیغام بھیجا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، 2018 میں الیکشن نہیں ہوئے، بس ٹھپے لگا کر بکس بھرے گئے، ہمیں اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھانا ہے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے۔
’ہمارے سامنے راتوں رات پارٹیاں بنادی گئیں‘
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اس جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں جہاں بلوچ و پختون کا نام و ناموس محفوظ ہو، ہم نے ساری زندگی سیاسی جماعت بنانےمیں لگادی اور ہمارے سامنے راتوں رات پارٹیاں بنادی گئیں۔
’حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے‘
عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ اس حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیاہے، آٹا، بجلی اور پیٹرول منہگا کر کے ثابت کیا گیا حکومت کرپٹ ہے، یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، فوری طورپرملک میں انتخابی اصلاحات کرناہوں گی، اب ملک میں صرف اورصرف آئین کی حکمرانی ہوگی، ملک میں پارلیمنٹ کےذریعے عوام کی بالادستی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔