قائداعظمؒ ناانصافی اور دہشت گردی کیخلاف تھے،گورنر سندھ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 دسمبر 2013
بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے, عشرت العباد۔ فوٹو: فائل

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے, عشرت العباد۔ فوٹو: فائل

کراچی:  گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے، تاریخ میں وہی قومیں سربلند رہی ہیں جو اپنے اسلاف کے کارناموں کو رہنما رکھتے ہوئے منزل کی طرف گامزن رہیں، قائد اعظم کی حیات و خدمات کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ آپ اپنی زندگی میں روز اول سے ہی ہر قسم کے ظلم، ناانصافی، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف رہے، آج ہم یہ عہد کریں کہ اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی اور عالمی سطح پر قوم کا وقار بلند کرنے کے لیے کسی بھی مرحلے پر قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام افراد کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب جو آزادی ہے کرسمس کے موقع پر بھی اس کا اظہار ہوتا ہے، انھوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی عبادتوں میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔