- سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ
روسی صدر کی ضرورت مند ممالک کو’کورونا ویکسین‘ کی فراہمی کی پیشکش

یہ پیشکش جی-20 سمٹ کے ورچوئل اجلاس میں آن لائن خطاب کے دوران کی، فوٹو : روسی میڈیا
ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے جی-20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضروت مند ممالک کو روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جاری جی-20 سربراہ کے ورچوئل اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ہر شخص کو مؤثر اور محفوظ کورونا ویکسین فراہم ہونی چاہیئے جس کے لیے روس ضرورت مند ممالک کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
روس کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ جی-20 کے اس اجلاس کے دنیا کو منصفانہ طور پر موثر اور محفوظ کورونا ویکیسن کی فراہمی کے مسودے کے حامی ہیں اور ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : جی-20 سمٹ ؛ سعودی فرمانروا اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو
صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید بتایا کہ روس میں تیار ہونے والی ‘اسپوٹنک وی’ ویکسین دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے جبکہ نووسیبیرسک ریسرچ سینٹر کی دوسری ویکسین ‘ایپی ویک کورونا’ بھی تیار ہے اسی طرح روس میں تیسری ویکسین کی بھی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ انسانوں کو 2020 میں عالمی لاک ڈاؤن کا سامنا رہا اور معاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث معاشی بحران پیدا ہوا جس سے باہر نکلنے کا واحد حل ویکسین ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جی-20 سربراہ ورچوئل اجلاس گزشتہ روز شروع ہوا تھا جس میں امریکی صدر نے بھی آن لائن شرکت کی تھی جب کہ آج اختتامی روز روس کے صدر نے خطاب کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔