- سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں
- گھروں میں وارداتیں کرنے اور قتل میں ملوث ’’رانی‘‘ پولیس تحویل سے فرار
- بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
- براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری
- جوبائیڈن کی حلف برداری کی سیکیورٹی سے دو مشکوک فوجی ہٹا دیے گئے
- سرحد پار تجارت کیلیے اقدامات؛ پاکستان کی رینکنگ میں31 درجہ بہتری
- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
جی-20 ممالک دنیا کو کورونا ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ فراہمی کو یقینی بنائیں، شاہ سلمان

ریاض میں جی-20 کا دو روزہ ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوا، فوٹو : سعودی میڈیا
ریاض: خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہدایت کی ہے کہ جی-20 ممالک کو کورونا ویکسین کی دنیا کے ہر شخص تک کم قیمت پر منصفانہ رسائی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں جی-20 سربراہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ دنیا کو غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل اور پروازیں بند ہیں۔ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور بیروزگاری لوگوں کو نگلنے کے لیے منہ کھولے کھڑی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : روسی صدر کی ضرورت مند ممالک کو’کورونا ویکسین‘ کی فراہمی کی پیشکش
سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ اس صورت حال کا مقابلہ کورونا ویکسین کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے جس کے لیے مرض کی تشخیص، علاج اور ویکسین کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے بھی اہم بات دنیا کے ہر شخص تک ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ رسائی ہے جس کے لیے جی-20 ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے۔
یہ خبر پڑھیں : جی-20 سمٹ ؛ سعودی فرمانروا اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو
اس سال سعودی عرب نے بطور سربراہ جی-20 اجلاس کی میزبانی کی ہے تاہم کورونا وبا کے باعث اجلاس ورچوئل ہیں اور رکن ممالک کے سربراہان نے آن لائن شرکت کی ہے۔ اس اجلاس میں کورونا وبا اور ماحولیات کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
قبل ازیں افتتاحی اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رکن ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سربراہی میں جی 20 کانفرنس کی میزبانی پر ہمیں خوشی ہے تاہم افسوس ہے کہ آپ کا استقبال کا اعزاز حاصل نہیں کر پا رہے ہیں لیکن خوشی کا پہلو یہ ہے آپ سب آن لائن موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔