اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری

ویب ڈیسک  اتوار 22 نومبر 2020
فضائی کارروائی حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں کی، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ( فوٹو: اے ایف پی)

فضائی کارروائی حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں کی، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ( فوٹو: اے ایف پی)

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

https://twitter.com/IDF/status/1330336613902262273?s=20

فلسطینی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے علاقے میں میزائل بھی داغے جو زیادہ تر ایک کھیت پر گرے جب کہ کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر حماس نے اسرائیلی فوج فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا۔ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور چند عرب ممالک کے اسرائیل سے سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔