- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
’’لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد علی ظفر کے سندھی گیت کا پرومو جاری

’الّے‘ گیت رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
کراچی: گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ’’لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ’’ الّے ‘‘ کا پرومو جاری کردیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔
View this post on Instagram
علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔
علی ظفر انسٹا گرام پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: علی ظفر کے بلوچی گیت ’ لیلا او لیلا‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جیے سندھ، جیے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔