- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
فخر زمان کو دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا
لاہور: مایہ ناز قومی کرکٹر فخر زمان میں بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے سبب انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی۔
ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے ساتھ ہی ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کلیئر
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ فخر زمان کے لیے گئے کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تھی تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں بخار کی علامت ظاہر ہوتے ہی انہیں فوری طور پر دیگر اسکواڈ سے آئسولیٹ کردیا گیا تھا، فخرزمان سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر ہم اسکواڈ میں شامل دیگر اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ قومی اسکواڈ پیر کی صبح 3 بجے لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔