- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
امریکی کمپنی نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کی قیمت کا اعلان کردیا

موڈرینا کمپنی کے چیف ایگزیکیٹوکا کہنا ہے کہ فی خوراک قیمت کی تعین خریداری کی مقدار دیکھتے ہوئے بھی کیا جائے گا(فوٹو، فائل)
فرینکفرٹ: امریکی کمپنی موڈرینا نے دیگر ممالک کو فروخت کرنے کے لیے اپنی ویکسین کی فی خوراک قیمت کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں اپنی ویکسین کے 94.5 فیصد کام یابی کا اعلان کرنے والی امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے خریداری پر فی خوراک کی قیمت 25 سے 37 امریکی ڈالر ہوگی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت کا انحصار خریداری کی مقدار پر بھی ہوگا۔ اس لیے ہماری ویکسین پر زکام کی ویکسین جتنی لاگت ہی آئے گی جو کہ فی کس 10 سے 50 امریکی ڈالر بنتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: جی 20ممالک کا دنیا بھرمیں کورونا ویکسین کی شفاف تقسیم کیلیےاقدامات کا اعلان
خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو یورپی کمیشن نے موڈرینا سے لاکھوں ویکسین خریدنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن فی خوراک 25 ڈالر میں خریدنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی سے رابطہ کرنے والے یورپی کمیشن کے اہل کار کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے باقاعدہ سودا نہیں ہوا تاہم چند دنوں میں خریداری کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: چینی کمپنی کا اپنی کورونا ویکسین کا 10 لاکھ افراد پر کامیاب تجربے کا دعویٰ
واضح رہے کہ یورپی یونین موڈرینا سے اس کی ویکسین کی خریداری کے لیے جولائی ہی سے رابطے میں ہے جب اس ویکسین کی طبی آزمائشوں کا آغاز ہوا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: فائزر نے کورونا ویکسین کی منظوری کیلیے ایف ڈی اے کو درخواست دیدی
دوسری جانب ایک اور کمپنی فائزر بھی 95 فی صد مؤثر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کرچکی ہے اور اس کی منظوری کے لیے امریکا کی فیڈرل ڈرک اتھارٹی سے رجوع کرچکی ہے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ سے ویکسینیشن شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔