یاسرحسین کی "اللہ کے بندے ہنس دے" گانے پرڈرم بجانے کی وڈیووائرل

ویب ڈیسک  پير 23 نومبر 2020
اداکارہ کی سالگرہ توخیرکل 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی: فوٹو: فائل

اداکارہ کی سالگرہ توخیرکل 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی: فوٹو: فائل

 کراچی: اداکاروماڈل یاسرحسین کی “اللہ کے بندے ہنس دے” گانے پرڈرم بجانے کی وڈیووائرل ہوگئی۔

یاسرحسین نے اہلیہ واداکارہ اقراعزیز کی “پری برتھ ڈے” کو منفرد انداز میں منا کراہلیہ کو بے حد خوش کردیا۔

اداکارہ کی سالگرہ توخیرکل 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی۔ پری برتھ ڈے میں دونوں کے دوست بھی شریک تھے جب کہ یاسرحسین نے اسی دوران بالی ووڈ کے مشہورگانے اللہ کے بندے ہنس دے پرڈرم بجا کر اقرا کوخوش کردیا۔

یاسرحسین کی ڈرم بجانے کی وڈیومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔ جس پران کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی کہا کہ یہ شخص انہیں ہمیشہ خوش رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔