محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  پير 23 نومبر 2020
بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی جب کہ اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔